تازہ ترین خبریں

قاہرہ: کُتب نمائش میں شیعہ کُتب کی موجودگی پر سلفی شدت پسند پریشان حال

سلفیوں نے مصری وزیر ثقافت کے اس بیان پر شدید اعتراض کیا هے جسمیں انهوں نے کها هے که شیعه مکتب جامعه الازھر میں اسلامی مسلک کے عنوان سے پڑھایا جارها هے اور اس مسلک کی کتابوں کو قاهره بین الاقوامی کتب نمائش میں وہ نہیں روک سکتے

سلفی گروپ «دفاع صحابه» نے مصری وزیر ثقافت کو دھمکی دیتے هوئے کها هے که شیعه مکتب کی ترویج کے الزام میں ان پرمقدمہ دائر کیا جاسکتا هے

سلفی شدت پسند گروپ کے ترجمان «علاء السعید»، نے کها هے که وزیر مصر نے اپنے عهدے سے هٹ کر غیر ذمه دارانه بیان دیا هے اور وه خود کو مصر کے مفتی اعظم جاننے لگا هے لهذا بیجا نه هوگا اگر انهیں «مفتی فتنه» کے نام سے پکارا جائے!

علاء‌ السعید کا کهنا تھا که پولیس کی جانب سے کیی شیعه کتابوں کو ضبط کیا گیا هے اور نمایشگاه میں عراق اور سویڈن کے شیعه ناشروں کی شرکت کی مخالفت کی گیی هے۔ انهوں نے دھمکی دی هے که اس مسلے کو جلد پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا جائے گا

سلفی گروپ کے سربراه «یونس مخیون»،نے بھی مصری وزیر ثقافت کے بیان کی مذمت کرتے هوئے کها که وزیر ثقافت کا انتخاب درست نهیں ہوا هے!

شیعه مصری سکالر «سالم الصباغ»، نے ان اعتراضات کو بیجا قرار دیتے هوئے کها که ان الزامات کا مقصد تکفیری سلفی گروپوں کو مین اسٹریم میں لاناهے اور حکومت کی ذمه داری بنتی هے که ان فرقه وارانه الزامات اور اقدامات سے سختی سے پیش آئے

الصباغ کا کهنا هے که یه سلفی شدت پسند آج شیعه تو کل عیسائی، صوفی اور آخر میں هر اس مکتب کی مخالفت کریں گے جو انکے مزاج کے مطابق نه هوگا لهذا تمام آزادی پسند روشن فکر علما کی ذمه داری بنتی هے که اس طرز فکر کا راسته روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close