ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

چین ایران کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری لائے گا، سونگ تاؤ

چین کی حکمراں جماعت کمیونیسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سونگ تاؤ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری لائے گا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کمیونیسٹ پارٹی کے شعبہ بین انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سونگ تاؤ نے تہران میں ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے تہران بیجنگ تعلقات کے فروغ کو عالمی امن و سلامتی کے لئے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری لاکرامریکی پالیسیوں کو ناکام بنایا جاسکتاہے۔
علی لاریجانی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوا ہے۔
چینی رہنما سونگ تاؤ نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے تعلقات کے فروغ سے متعلق چین کا عزم پختہ ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ چین ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ہمہ جہت تعاون بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close