تازہ ترین خبریںکشمیر

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ماہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 34 افراد شہید ہوئے، رپورٹ


ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے گزشتہ ماہ 34 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیااور 5 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔
کشمیر میڈیا سیل کے مطابق جنت نظیر وادی میں گزشتہ ماہ مئی میں رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی بھارتی فوج نے بنیادی انسانی اور مذہبی حقوق کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ظلم و تشدد کا سلسلہ جاری رکھا۔
مئی کے 31 دنوں میں 34 کشمیری نوجوانوں کو بیدری سے شہید کیا گیا جن میں 3 نوجوان دوران حراست غیر انسانی تشدد کے باعث ہلاک ہوئے جب کہ 156 معصوم شہریوں کو بلاجواز گرفتار کیا گیا۔
بھارتی فوج نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ تمام اخلاقی حدوں کو پار کرتے ہوئے گزشتہ ماہ 5 خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ 601 شہری براہ راست فائرنگ، پیلٹ گن کی گولیوں اور آنسو گیس شیلنگ سے زخمی ہوئے۔
نوجوانوں کو شہید، بزرگوں اور بچوں کو زخمی اور خواتین کی عصمت دری سے قابض بھارتی فوج کا دل نہ بھرا تو 39 مکانوں کو دہشت گردوں کی آماج گاہ بتا کر تباہ کردیا گیا جب کہ ان گھروں میں معصوم خاندان آباد تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جدوجہد آزادی کشمیر کے علمبردار اور مقبوضہ کشمیر میں حریت پسندی کا استعارہ بننے والے نوجوان شہید برہان وانی کے قریبی ساتھی ذاکرموسیٰ کو بھارتی فوج نے شہید کردیا تھا جس کے بعد سے کشمیریوں پر مظالم کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close