تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

شہید استاد سبط جعفر کی برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی


سال 2013ء میں ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونیوالے معروف سوز خوان اور شاعر اہلبیت (ع) استاد شہید سبط جعفر زیدی کی 6ویں برسی عقیدت و احترا م سے منائی گئی۔
اسلام نیوز کے مطابق ملک بھر کی طرح کراچی میں شیعہ مسلمان اور شہید استاد سبط جعفر کے ہزاروں شاگردوں نے اپنے عظیم استاد کی یاد میں 6ویں برسی کا عقیدت و احترام سے منانے کا اہتمام کیا گیا۔
واضح رہے کہ شہید استاد سبط جعفر 18 مارچ 2013ء کو تکفیری دہشت گردوں کے ایک حملے میں شہید ہوئے تھے۔
شہید سبط جعفر اردو مرثیہ کے بانیوں میں شمار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک عظیم شاعر اہلبیت (ع) بھی شمار ہوتے ہیں کہ جنہوں نے اپنی پوری زندگی میں ہزاروں سوزخوانوں اور نوحہ خوانوں سمیت شاعروں کی تربیت کی جو رہتی دنیا تک اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
برسی کے اجتماعات کا سلسلہ پورے ملک میں عقیدت و احترام کے ساتھ جاری رہا۔
خیال رہے کہ شہید سبط جعفر پرمعروف شاعر قمر حسنین زیدی کا معروف مداح اہلبیت شجاع رضوی کی آواز میں پڑھا گیا کلام نوجوانوں میں بے حد مقبول ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close