تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

پاکستانی فوج کا رویہ انتہائی متاثر کن ہے،بھارتی پائلٹ


بھارتی پائلٹ ابھے نندن کی تازہ ترین ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں انہوں نے چائے کا کپ تھام رکھا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو میں پاکستانی آرمی افسر سے گفتگو میں بھارتی پائلٹ نے پاکستانی فوج کے رویے کو متاثر کن قرار دیا ۔

ویڈیو میں ابھے نندن چائے کا کپ ہاتھ میں پکڑے انتہائی مطمئن نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج کا رویہ پیشہ وارانہ اور انتہائی متاثر کن ہے ،ہماری افواج کو بھی یہی رویہ اپنا نا چاہیے۔

بھارتی پائلٹ نے کہاکہ مشتعل ہجوم سے بچانے پر پاکستانی فوج کے کیپٹن کاسمیت سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھارت کے جنوب کا رہنے والا اور شادی شدہ ہوں ۔

چائے کیسی لگی ؟ اس سوال کے جواب میں ابھے نندن نے کہاکہ بہت ہی اچھی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close