تازہ ترین خبریںدنیا

اربعین حسینی؛ ایران کے بعد عراق میں بھی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام


عراق کے شہر سامراء میں اربعین حسینی میں شریک زائرین پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے مقدس شہر سامراء میں امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے خطرناک منصوبے کو ناکام بنایا گیا ہے۔
عراقی سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پر سامراء میں تکفیر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس میں 2 تکفیر دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد السیفونہ نامی علاقے میں حسینی زائرین پر حملے کا منصوبہ تیار کرچکے تھے۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے قبضے اسے خودکش حملے میں استعمال ہونے والی 2 جیکٹوں اور 4 بموں کو بھی برآمد کرلیاہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی اینٹلی جنس کے وزیر سید محمود علوی نے کہا تھا کہ ایران عراق سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرکے ناپاک منصوبہ ناکام بنادیا۔
علوی کے مطابق ایران کے صوبہ خوزستان میں زائرین کے کاروان کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ اربعین حسینی کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھرسے کروڑوں زائرین عراق پہنچ رہے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close