تازہ ترین خبریںدنیا

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم مشہد مقدس سے قم پہنچ گئے


بحرین کےمذہبی رہنما آیت‌الله شیخ عیسی قاسم مشہد مقدس میں امام رضاعلیہ السلام کی زیارت کےبعد قم پہنچے جہاں انہوں نے بی بی  فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پرحاضری دی۔

اسلام نیوز کے مطابق اسلامی ملک بحرین کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم ایران کے دوسرے بڑے شہرمشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارکہ پر حاضری کے بعد قم پہنچے ہیں۔

بحرین کے رہبر اعلیٰ آیت‌الله شیخ عیسی قاسم چند ماہ قبل علاج کے لئے لندن گئے تھے، مکمل صحت یابی کے بعد عراق روانہ گئے تھے۔

آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے بیٹے کا کہنا ہے کہ شیخ عیسی قاسم عراق اور ایران میں مقامات مقدسہ کی زیارات کے بعد بہت جلد بحرین واپس آجائیں گے۔

واضح رہے کہ شیخ عیسیٰ قاسم کی صحت اس وقت سے کافی خراب چلی آرہی تھی جب سے حکمرانوں کی جانب سے سیاسی انتقام کے تحت ان کی شہریت جون2016میں منسوخ کر کے ان کے آبائی علاقے الدراز میں ان کے گھر کا محاصرہ کر لیا تھا۔

خیال رہے کہ بحرین میں  فروری دو ہزار گیارہ سے حکومت مخالف پرامن تحریک جاری ہے۔

 بحرینی عوام آزادی، انصاف کے قیام اور جمہوریت کی برقراری اور امتیازی سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ آل خلیفہ حکومت سعودی فوجیوں کی مدد سے بحرینی عوام کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close