اسلامی بیداریایرانتازہ ترین خبریںدنیا

پچاس غیر ملکی حافظان وقاریان قرآن کی مشہد آمد، روضہ امام علی رضا (ع) پرحاضری


اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سے قاریان قرآن کریم کا ایک گروہ مشہد پہنچ کرحرم امام علی رضا علیہ السلام پر حاضری دی اور دعائیں مانگیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقدہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے پچاس قراء نے حرم امام رضا میں حاضرہوکر دعائیں مانگیں۔
مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے قراء اور حفاظ نےحرم مطہرکے مختلف ثقافتی اور مذہبی پروگراموں میں شرکت کے علاوہ مرکزی میوزیم خاص کرقرآن کریم میوزم کا دورہ کیا۔
واضح رہے کہ ایران کے دارالحکومت تہران میں قرآن کریم سے متعلق چھتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا گیاجن میں دنیا بھر کے دسیوں ممالک سے قُراء اور حفاظ کرام نے شرکت کی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close