تازہ ترین خبریںپاکستانکشمیر

وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملہ، سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم نے طلب کر لیا ۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی نیلم میں بھارت کی جانب سے کلسٹر بم حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم نے آج طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تمام سیاسی قیادت کو یک زبان ہو کر بھارتی دہشت گردی کو پوری دنیا میں بے نقاب کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید ٹوئٹ کیا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ ملکی سلامتی اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونے کا ہے۔
سیاسی قیادت ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی معاملات پر اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close