تازہ ترین خبریںدنیا

انگلینڈ اور آسٹریلیا کا مقابلہ آج ہوگا

آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکے 32ویں میچ میں آج روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرڈھائی بجے شروع ہوگا۔
انگلینڈ کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے ایونٹ میں اپنے بقایات تمام 3 میچز جیتنا ہوں گے جو کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور بھارت کے خلاف ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر انگلش ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل کی دوڑ میں پاکستان، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں بھی موجود ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close