تازہ ترین خبریںپاکستان

مغربی افغانستان میں فضائی حملہ/ 10عام شہری جاں بحق

مغربی افغانستان کے صوبہ ”بادغیس” میں فضائی حملوں میں کم ازکم 10عام شہری جاں بحق ہوگئے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بادغیس کے مختلف علاقوں میں الگ الگ فضائی حملوں میں کم ازکم 10 عام شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
بادغیس صوبائی کونسل کے رکن«ضیاءالدین آکازی» کا کہنا ہے کہ «بالامرغاب» نامی علاقے میں ہونے والے فضائی حملے میں دو عام شہری شدید زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ بادغیس کے سیاسی رہنما «عبدالعزیز بیگ» کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف مسلح افراد نے ”بالامرغاب” میں ایک فوجی کیمپ کا محاصرہ کیا ہے اور چاروں طرف سے کیمپ پرگولہ باری کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے اب تک 3 بچے، 2 خواتین سمیت 5 عام شہری مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کے نصف حصے پر طالبان کا قبضہ ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ بچے اور خواتین سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close