تازہ ترین خبریںدنیا

جوہری معاہدے کی پاسداری/ یورپ اپنے وعدے پورے کرے، سید عباس موسوی

اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے کی پاسداری کے لئے یورپ اپنے وعدے پورے کرے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے فرانسیسی دفترخارجہ کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری معاہدے پر قائم ہے تاہم جوہری معاہدے کی پاسداری کے لئے یورپ اپنے وعدے پورے کرے۔
انہوں نے کہا کہ اگر یورپ اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہا تو ایران بھی سخت اقدامات پر مجبور ہوگا۔
سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ یورپ کو چاہئے کہ جوہری معاہدے کو باقی رکھنے کے سلسلے میں یورپ نے ایران سے جو وعدے کئے ہیں ان کو پورا کرے تاکہ جوہری معاہدے کا تحفظ ہو سکے۔
سید عباس موسوی کا کہنا تھا کہ جب تک یورپ جوہری معاہدے پر کاربند رہے گا ایران بھی عمل کرتا رہے گا اور ایران کی جانب سے کوئی بھی قدم اٹھائے جانے کا دار و مدار یورپ کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے اقدام پر ہے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کے دائرے میں اپنے بعض رضاکارانہ اقدامات پر دستبرداری پر فرانس کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس سے ایران کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close