تازہ ترین خبریںکشمیر

مقبوضہ کشمیرمیں مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار، 30 جاں بحق


مقبوضہ کشمیر کے ضلع کشتوار میں مسافروں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔

کشمیری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسافروں سے بھری بس کو حادثہ ضلع کشتوار کے علاقے کشوان میں پیش آیا جہاں دوران سفر بس گہری کھائی میں جاگری۔

رپورٹ کے مطابق بس حادثہ گنجائش سے زائد مسافروں کے سوار ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کشوان نے بس حادثے میں 30 مسافروں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی جب کہ 7 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

بس حادثے میں ہلاک ہونے والے ڈرائیور کی شناخت مدثر احمد نامی شخص سے ہوئی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close