تازہ ترین خبریںدنیا

شام پرصہیونی لڑاکا طیاورں کے حملے، ۴عام شہری شہید

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شامی ذرائع نے خبر دی ہے کہ اسرائیل نے دارالحکومت دمشق کےمضافاتی علاقوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں ایک شیر خوار بچے سمیت ۴ افراد شہید اور 21 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شامی فوج نے اسرائیلی جنگی طیاروں سے داغے جانے والےکئی میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے۔
سانا نیوز کے مطابق صہیونی غاصب فوج نے دمشق کے صحنایا نامی رہائشی علاقے پر میزائل فائر کئے جس میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کے بدترین شکست کے بعد اسرائیل سخت پریشانی کی عالم میں ہے، اسرائیل متعدد بار تکفیری داعشی دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close