تازہ ترین خبریںدنیا

صہیونی فوج کی نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اندھا دھن فائرنگ، متعدد زخمی

فلسطین میں صہیونی غاصب فوج نے ایک بار پھر بربریت کی انتہا کرتے ہوئےنہتے فلسطینیوں پر اندھا دھن فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے بیت حانون کے مقام پر نہتے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 شہری زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بیت حانون کے مقام پر جمع فلسطینیوں کے ایک گروپ پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی گولیاں لگنے اور 9 آنسوگیس کی شیلنگ سے زخمی ہوئے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی باڑ کے قریب جمع فلسطینیوں کے ایک گروپ پر اسرائیلی فوج نے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں کم سے کم 12 فلسطینی زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو علاج کے لیے بیت حانون اور دیگر مقامات کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب فلسطینیوں پر فائرنگ عام سی بات بن چکی ہے، آئے دن معصوم شہری قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہوجاتے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیل نے غزہ پٹی میں قائم واحد بجلی گھر کو بھی ایندھن کی فراہمی روک دی ہے جس کے باعث غزہ کے تقریباً 20 لاکھ فلسطینیوں کے لیے توانائی کی فراہمی کی صورتحال مزید خراب ہوجائے گی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close