تازہ ترین خبریںدنیا

عراق میں امریکا سمیت غیرملکی افواج کی سرگرمیاں معطل


عراقی وزیر اعظم نے ملک بھر میں امریکا سمیت غیرملکی افواج کی سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ امریکا سمیت غیرملکی افواج کو کسی بھی سرگرمی سے قبل عراقی حکومت سے اجازت لینی ہوگی۔
المیادین نیوز نے خبر دی ہے کہ عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمهدی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک کسی بھی ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ وہ عراق کی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بغداد عراقی یا غیر ملکی مسلح تنظیموں کو مسلح افواج کے دائرے سے ہٹ کر سرگرمیوں اور ہتھیاراکھٹا کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close