ائمہ اطهاراسلامی بیداریتازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

جنت البقیع عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ ہے از سرنوتعمیرکیا جائے، علامہ ساجد نقوی


شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجدنقوی نے جنت البقیع کو عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ قرار دیتے ہوئے از سرنوتعمیرکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، یوم انہدام جنت البقیع پر پیغام جاری کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ جنت البقیع کی صورت تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے کی حفاظت یقینی بنا کر مسلمانوں کی یکجہتی و اتحاد کو مضبوط بنایا جائے
انہوں نے کہا کہ جنت البقیع رسول خدا، ان کی آل پاک ؑ اور اصحاب باوفا کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتا ہے۔قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا ہے کہ جنت البقیع ہمیں رسول خدا، ان کی آل پاک ؑ اور اصحاب باوفا کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتا ہے؛ لیکن گذشتہ عرصے سے جنت البقیع اور جنت المعلی غم‘ حزن اور ملال کی عملی تصویر پیش کررہے ہیں اور مسلمانوں کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں۔
یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر اپنے خصوصی پیعام میں علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اکثر مسلمان شعائر اللہ اور خاصان خدا سے منسوب مقامات کے احترام کے ساتھ ساتھ ان کی شایان شان تعمیر بھی درست سمجھتے ہیں تاکہ آنے والی نسلیں بھی شعائر اللہ اور خاصان خدا کی ذوات کے ساتھ اپنی وابستگی اور عقیدت کا اظہار کرسکیں۔
علامہ ساجد نقوی نے مزید کہا کہ خاندان رسالت کی برگزیدہ شخصیات بالخصوص دختر پیغمبر اکرم حضرت فاطمہ زہرا ؑ کے بے روشنی و بے سایہ مزارات طویل مدت سے امت مسلمہ کی اکثریت کے دل کی چبھن بنے ہوئے ہیں اور اسلام کے اس تاریخی ورثے اور اثاثے کی موجودہ حالت ان کے لئے رنج کا باعث بنی ہوئی ہے؛ لہذااختلاف نظر کے باوجود حکمت، دانش اور وقت کی ضرورت کا تقاضا یہ ہے کہ دختر پیغمبر گرامی‘ اہل بیت ؑ رسول اور دیگر محترم ہستیوں کے مزارات اور قبور کی از سر نو شایان شان تعمیر کی جائے تاکہ مسلم عوام کے جذبات کی تسکین ہو اور جنت البقیع کی صورت میں تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کو یقینی بنا کر مسلمانوں کی یکجہتی اور اتحاد کو مضبوط بنایا جائے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جنت البقیع چونکہ عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ ہے اور جنت البقیع کی تعمیر اور حرمت و تقدس کا لحاظ رکھنے کا مطالبہ ایک عرصہ سے اسلامی دنیا کی اکثریت کی طرف سے تسلسل کے ساتھ ہورہاہے اس لئے ذمہ داروں کو چاہیے کہ وہ جنت البقیع کی از سر نو تعمیر کو فوری طور پر یقینی بنائیں اور مسلمانوں کے دلوں میں موجود خلش کا مداوا کریں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close