تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

پاکستان نے مودی کے طیارے کو فضائی حدود سے گزرنےکی اجازت دے دی


حکومت پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی کےطیارے کوپاکستانی فضائی حدود سےگزرنےکی اجازت دیدی۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے نریندر مودی کے طیارے کو13 جون کیلئے پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کی باضابطہ درخواست پاکستانی حکومت کو بھیجی گئی تھی۔
واضح رہے مودی کل 13 جون کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لئے بشکیک روانہ ہوں گے۔شنگھائی تعاون تنظیم کا 2 روزہ اجلاس کل سے بشکیک میں شروع ہورہا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان بھی شرکت کریںگے۔
ماضی میں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کیلئے بھی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد دونوں ممالک کے مختف شہروں میں فضائی حدود بند کردی گئی تھی اور اس سلسلے میں پاکستان کے حساس ہوائی اڈوں پر آپریشن بند کردیا گیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close