تازہ ترین خبریںپاکستان

ایف آئی اے،100 مطلوب ترین انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے100 مطلوب ترین انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایف آئی اے نے انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انسانی اسمگلرز کے خلاف فیصلہ کن کارورائی کی جائے گی۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے سال 2019 ء کی ریڈ بک کا اجراء کر دیا گیا ہے۔
ریڈ بک میں 100 مطلوب ترین انسانی اسمگلرز کے نام اور تصاویر شائع کی گئی ہیں، پنجاب زون ون میں مطلوب ترین انسانی اسمگلرز کی تعداد 17 ، پنجاب زون ٹو میں 26، اسلام آباد میں 31 انسانی اسمگلر مطلوب ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق سندھ زون میں مطلوب ترین انسانی اسمگلر کی تعداد 12 ہے، بلوچستان زون میں 2 جبکہ بیرون ملک فرار ہونے والے انسانی اسمگلرز کی تعداد 12 ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close