تازہ ترین خبریںپاکستان

بلوچستان: سیکیورٹی پر مامور ایف سی جوانوں پر دہشت گردوں کا حملہ، دو سپاہی شہید


بلوچستان میں عید سیکیورٹی پر مامور ایف سی جوانوں پر پیٹرولنگ کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کرکے دوجوانوں کو شہید کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں ایف سی کے دو جوان شہید ہوئے، یہ حملہ اس وقت ہوا، جب عید سیکیورٹی پر مامور ایف سی اہل کار پیٹرولنگ پر تھے.
دہشت گردوں نے یہ بزدلانہ کارروائی بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں‌ کی. شہید سپاہیوں میں یار محمد اور مہتاب خان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہرنائی کے مذکورہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے.
خیال رہے کہ آج عید کا دوسرا دن ہے، ایک جانب جہاں قوم تہوار منارہی ہے، فوجی جوان مستعدی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کی نماز فوجی جوانوں کے ساتھ ادا کی اور لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجی جوانوں ساتھ قیمتی وقت گزارا۔
آرمی چیف نےامن، قومی سلامتی اور استحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعاکی، اس موقع پر انہوں نے جوانوں سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی.
یاد رہے کہ کچھ دن قبل کوئٹہ میں ناصرالعزا امام بارہ گاہ پر خودکش حملے کی کوشش میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close