تازہ ترین خبریںکشمیر

بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری مسلمان شہید


سری نگر: بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں ہنگامے پھوٹنے کے بعد مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 3 مسلمان شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ’کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے تینوں افراد جنگجو تھے لیکن گاؤں کے رہائشیوں نے اس بات پر اصرار کیا کہ اس میں ایک مقامی نوجوان تھا جس کا نام جاسم شاہ تھا۔
مقامی افراد کا کہنا تھا کہ نوجوان کی لاش جھڑپ کے مقام پر جھاڑیوں میں پائی گئی۔
دوسری جانب کشمیر پولیس عہدیدار منیر خان نے دعویٰ کیا کہ ’جاسم شاہ گزشتہ 3 روز سے عسکریت پسندوں کے ساتھ تھا اس لیے وہ خود بھی ایک عسکریت پسند تھا‘۔
وادی میں درجنوں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جس میں انہوں نے تنازع میں کشیدگی آنے پر پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ریلیوں میں شریک مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینر اٹھا رکھے تھے جس میں انہوں نے عالمی برادری سے کشمیر کے ساتھ ساتھ فلسطین میں جاری تنازعات کو حل کرنے کی اپیل کی۔
اس کے ساتھ کشمیر کے مرکزی شہر سری نگر میں بھی مظاہرہ ہوا جس میں مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل مخالف نعرے بازی کی۔
کشمیری رہنماؤں کی جانب سے ماہ رمضان کے الوداعی جمعے کو فلسطین اور کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے مخصوص کرنے پر ان احتجاج کا انعقاد کیا گیا۔
خطے میں بھارتی تسلط کے مخالفت کرنے والی تنطیموں کی جانب سے جاری بیان میں ایک مرتبہ پھر کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کا مطالبہ کیا گیا۔
جہاں 3 دہائیوں سے جاری جدوجہد میں ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں جن میں سب سے بڑی تعداد عام شہریوں کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ظالمانہ اقدامات کشمیری عوام کو حقِ خود ارادیت حاصل کرنے سے نہیں روک سکتے‘۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close