تازہ ترین خبریںپاکستان

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی پریشان کن ہے، پاکستان


پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کو پریشان کن قرار دیا ہے۔
ریڈیوپاکستان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ’خلیج‘ میں رونما ہونے والے سیاسی تناؤ کو ’پریشان کن‘ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن نے خلیج فارس میں بحری جنگی بیڑا اور بی 52 بمبار تعینات کرکے ’خلیجی ممالک میں پہلے سے درپیش کشیدگی اور نازک سیکیورٹی صورتحال میں اضافہ کردیا‘۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ ’معمولی سی غلط فہمی کسی بڑے تنازع کی صورت اختیار کرسکتی ہے‘۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے جوہری معاہدہ منسوخ کرنے اور پھر پاسداران انقلاب کو عالمی دہشت گرد کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
واشنگٹن پہلے ہی اسلامی جمہوریہ ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کرچکا ہے لیکن حال ہی میں امریکا نے 52 بمبار ٹاسک فورس اور جنگی بحری بیڑے کو خلیج فارس کی جانب بڑھنے کا حکم دیا۔
ادھراسلامی جمہوریہ ایران نے تجارتی استثنیٰ نہ ملنے پر معاہدے کے فریق ممالک کو 2 ماہ کی مہلت دی تھی کہ اگر وہ جوہری معاہدے سے متعلق تنازع حل کرنے میں ناکام ہوئے تو وہ یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کردے گا۔
پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکا پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک ’تحمل‘ کا مظاہرہ کریں اور اپنے تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close