تازہ ترین خبریںکشمیر

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سےمزید 4 افراد شہید


مقبوضہ کشمیرکے علاقے دالیپور میں بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری، مزید ۴ مسلمان شہید ہوگئے
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور آج مزید 4 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے دالیپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی لی اور 4 نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
شہید نوجوانوں کی شناخت نصیر، میر، خالد احمد اور رئیس احمد ڈار کے ناموں سے ہوئی جب کہ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک نوجوان یونس احمد ڈار بھی شدید زخمی ہوا جو شہید رئیس احمد ڈار کا بھائی ہے۔
کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز نے آپریشن کے دوران ایک گھر کو بھی تباہ کردیا، واقعے کے بعد نوجوانوں کی بڑی تعداد قابض فورسز کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی اور اس دوران دونوں کے مابین جھڑپیں بھی ہوئیں۔
ضلع پلوامہ میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہے اور ضلع بھر میں کرفیو کا سماں ہے جہاں قابض فورسز نے مختلف علاقوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close