ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

عالمی برادری کو جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے ایران کے ساتھ معاشی تعاون کو بحال کرنا ہوگا، ظریف


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے ایران کے ساتھ معاشی تعاون کو بحال کرنا ہوگا

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق،  وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے جاپانی ہم منصب تارو کونو(Taro Kono) کے ساتھ  ملاقات کے بعد خطے کی صورتحال، امریکی اقدامات اور عالمی برادری کی جانب سے جوہری معاہدے کو بچانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران خطے میں تصادم نہیں چاہتا تاہم اپنے مفادات کا ماضی میں بھی دفاع کیا ہے اورآئندہ بھی  بھرپور طریقے سے دفاع کرے گا.

 ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ جاپانی حکام سے علاقائی کشیدگی کو کم کرنے، امریکا کے اشتعال انگیز اقدامات پر بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کے پاس جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے ایران سے معاشی تعاون کی بحالی کے سوا کوئی چارہ نہیں.

جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران جوہری معاہدے پر قائم ہے اور ٹوکیو خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے سفارتی کوشوں کو جاری رکھنے میں دلچسپی رکھتا ہے.

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close