تازہ ترین خبریں

پاکستانی فضائیہ نے پندرہ دھشتگروں کو ہلاک کر دیا

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں دہشت گردوں کے تین ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ سیکورٹی ذرائع نے پندرہ مسلح دہشت گردوں کے ہلاک اور تین کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

پاکستانی فوج دسمبر دو ہزار چودہ سے ملک کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے جس کے دوران ڈھائی ہزار سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں کو طالبان اور دیگر دہشت گرد گروہوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close