تازہ ترین خبریںپاکستان

خادم رضوی اور پیر افضل قادری کی ضمانت منظور


لاہور ہائی کورٹ نے تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کر لی۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عدالت نے پیر افضل قادری کی ضمانت 15 جولائی تک منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس قاسم علی خان اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر 10 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کو پانچ پانچ لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔
یاد رہے کہ انھیں آسیہ بی بی کی توہین مذہب کے مقدمے میں رہائی کے بعد ملک بھر میں مظاہرے کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close