تازہ ترین خبریںپاکستان

اللہ کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہدائے کربلا کی یاد قیامت تک مناتے رہیں گے، ثروت قادری

 

سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اللہ عزوجل کی راہ میں جان نچھاور کرنے والے شہداء کربلا کی یاد قیامت تک مناتے رہینگے ،جب حق آتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے یزید کا آج نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے باطل کے سامنے ڈٹ جانا اور دین حق کیلئے جان ومال اور اولاد قربان کردینا حسینیت ہے۔

سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یوم عاشور ہمیں اللہ کی وحدانیت اور نبی کریم ﷺ کے دین کے تحفظ کرنے کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی قربان قیامت تک زندہ وجاوید رہے گی، یوم عاشورپیغام دیتا ہے دین کی بالادستی اور تحفظ کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امام عالی مقام نے کلمہ حق بلند کرکے اپنے نانا کے دین کا تحفظ کیا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر شہداء کربلا کی یاد میں فاتحہ خوانی ونیاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حسینی کردار کو اپنا کر ہی اسلام دشمن یہود ونصاریٰ کو شکست دی جاسکتی ہے، پوری دنیا میں مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، یہود نصاریٰ کے مظالم کو روکنے کیلئے حسینی کردار کو اپنانے کی ضرورت ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close