اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںپاکستان

لاہورمیں معرفت قرآن کانفرنس کا انعقاد


ماہ رمضان المبارک کے استقبال کے سلسلہ میں قرآنی ادارہ التنزیل پاکستان کے زیراہتمام دوسری سالانہ معرفت قرآن کریم کانفرنس بروز اتوار، 28 / اپریل ، دن 3 بجے، اسلامک کمیونٹی سنٹر گلبرگ، لاہور میں منعقد ہوگی۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، لاہورمیں ادارہ التنزیل کی جانب سے معرفت قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام شرکت کریں گے
ادارہ التنزیل کے چئیرمین ڈاکٹر علی عباس نے لاہور کے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرفت قرآن کریم کانفرنس کے انعقاد کا مقصدقرآن مجید کو معاشرے کے ہر فرد بالخصوص جوانوں کے لیے کتاب زندگی کی حیثیت سے پیش کرنے اور قرآنی خدمات سے متعلقہ افراد اور اداروں کو باہمی تبادلۂ خیال اور مشکلات کے حل کے لیے موقع فراہم کرنا نیز خدمتِ قرآن کے لیے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔
ادارہ التنزیل معارفِ قرآن کی تبلیغ اور قرآنی معاشرہ کی تشکیل کی عملی جدوجہد کے لیے گذشتہ بارہ سالوں سے سرگرم عمل ہے اور معرفت قرآن کریم کانفرنس اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔
معرفت قرآن کانفرنس سے جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ، ملی یکجہتی کونسل کے سید ثاقب اکبر،علامہ راغب نعیمی، پروفیسر حافظ ظفر اللہ شفیق، علامہ ابوبکر اعوان، علامہ غلام شبیر بخاری، امتیاز علی رضوی، مولانا ضیا اللہ شاہ بخاری، صاحبزادہ امانت رسول ،علامہ ابوذرمہدوی اورمرکزی صدر آئی ایس او سید قاسم شمسی خطاب کریں گے جبکہ کانفرنس میں علماء کرام ،طلبہ، صحافی و دانشور حضرات، ماہرین تعلیم اورقرآنی اداروں کے سربراہان سمیت سینکڑوں افراد شریک ہوں گے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close