اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںدنیا

حرم امام حسین علیہ السلام کے احاطے میں بڑے پیمانے پر توسیعی منصوبے کا آغاز


عراقی حکومت نے کربلا میں زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضے کے احاطے میں بڑے پیمانے پر توسیعی منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امام حسین فاؤنڈیشن کے سینئر بورڈ ممبر کا کہنا تھا کہ فاؤنڈیشن نے زائرین کی تعداد میں مزید اضافے کے لیے توسیعی منصوبوں کا آغاز کر دیا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ہر سال کروڑوں زائرین شہدائے کربلا کی زیارت کے لیے آتے ہیں اور اس منصوبے سے مزید ایک کروڑ زائرین کی گنجائش پیدا کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اس توسیع سے زائرین کو مزید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی اور انتظامیہ کو آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔
بورڈ ممبر نے بتایا کہ یہ توسیعی منصوبہ 6 سال میں مکمل ہوگا جس کے پہلے حصے کو آئندہ 3 سال میں مکمل کر کے حرم مطہر میں شامل کر دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد مزید ایک کروڑ افراد سالانہ روضہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کر سکیں گے۔
امام حسین فاؤنڈیشن نے روضے کے احاطے میں طبی امداد کے لیے ایک بڑا ہسپتال بھی قائم کیا ہے جہاں دنیا بھر سے آنے والے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جاتی ہے اور کینسر کے مریضوں کا بھی علاج کیا جاتا ہے۔
حرم کے قریبی علاقوں میں موجود کاروباری افراد کا کہنا تھا کہ توسیعی منصوبے سےمجموعی طور پر آمدن میں اضافہ ہوگا اور ان کے کاروبار کو بڑھے گا۔
خیال رہے کہ عراق میں حکومت کے لیے مذہبی سیاحت آمدن کا دوسرا بڑا ذریعہ ہے اور سیکیورٹی صورت حال بہتر ہونےکی وجہ سے زائرین کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے عقیدت مندوں کے اجتماع کو دنیا کے بڑے مذہبی اجتماعات میں شمار کیا جاتا ہے جہاں دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ پہنچ جاتے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close