تازہ ترین خبریںدنیا
جنوبی افغانستان میں طالبان کا سیکیورٹی فورسزپر حملہ، 20 اہلکار ہلاک

ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان کے صوبہ قندھار کے مضافات میں طالبان نے حملہ کرکے 20 اہلکاروں کوہلاک کردیاہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ قندھار کے رہنما «سلاموطندار» کا کہنا ہے کہ پاکستان سے ملحقہ سرحد کے قریب «شورابک» نامی شہرکے چک پوسٹ پر طالبان نے خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ طالبان کے حملے میں سرحدی گارڈز کے 20 اہلکار مارے گئے جبکہ 12 شدید زخمی ہیں۔
وطندار کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغان فوج کے 8 اہلکاروں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
صوبہ قندھار کے گورنرکے ترجمان «عزیزاحمد عزیز» نے حملے کی تصدیق کی ہے تاہم ہلاک یا زخمی ہونے والے اہلکاروں کے بارے میں کچھ کہنے سے گریز کیا۔
روزنامہ ”ویسا” نے خبردی ہے کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران طالبان اور فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم ازکم 100 افغان ہلاک اور200 سے زائد شدید زخمی بتائے جاتے ہیں۔
بادغیس صوبائی کونسل کے چیئرمین نے «عبدالعزیز بیگ» نے کہا ہے کہ مرغاب شہر میں طالبان کے حملوں میں سیکیورٹی فورسزکے 50 اہلکار مارے گئے ہیں۔