ائمہ اطهارتازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے دنیا بھر میں عزاداری کے مراسم

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے دنیا بھر میں عزاداری کے مراسم
آج اسلامی جمہوریہ ایران،عراق اور پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آج اسلامی جمہوریہ ایران،عراق اور پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت کاظمین میں لاکھوں عزادار موجود ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں امام کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مساجد و امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کے دوسرے بڑے شہر مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم شہر میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضہ مبارکہ میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر مشہد مقدس میں بارگاہ حضرت امام رضا علیہ السلام میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے زائرین کا ایک عظیم اجتماع موجود ہے۔
شہادت کی مناسبت سے ایران کے شہر مشہد میں امام رضا علیہ السلام اور قم میں بی بی معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضوں کو سیاہ پردوں سے سجایا گیا ہے۔
فرزند رسول امام موسی کاظم علیہ السلام 20 ذی الحجه سن 128 ہجری قمری میں ابواء نامی گاؤں میں جو مکے اور مدینے کے درمیان واقع ہے اس دنیا میں تشریف لائے۔
آپ کی مدت امامت پینتیس برسوں پر مشتمل تھی۔ اس عرصے میں آپ نے تمام تر سختیوں اور مسلسل قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد بھی دین اسلام کو بہترین انداز میں لوگوں تک پہنچایا-
علم و عبادت اور سخاوت و بردباری میں آپ کا کوئی ثانی نہیں تھا اور آپ کی اسی مقبولیت سے خائف ہو کر عباسی خلیفہ ہارون رشید نے ظالم زندان بان سندی بن شاہک کے ذریعے 25 رجب المرجب سن 183 ہجری قمری میں ایک سازش کے تحت زہر دغہ دلوا کر انتہائی مظلومیت کے عالم میں شہید کردیا۔
امام موسی کاظم علیہ السلام کی مظلومیت کا یہ عالم تھا کہ ظالم خلیفہ نے آپ کو انتہائی تنگ و تاریک قید خانوں میں برسوں تک قید رکھا چنانچہ آپ کی حیات طیبہ کا بیشتر حصہ قید خانے میں ہی گزرا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close