اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںدنیا

جولان کی پہاڑیوں کے متعلق امریکی صدر کا بیان خطے میں امن کے عمل کوسبوتاژ کرنے کی سازش ہے، حزب اللہ


اسلامی مزاحمتی تحریک حزب کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے امریکی صدر کی جانب سے جولان کی پہاڑیوں کے متعلق بیان پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو امن کے خلاف سازش قرار دیاہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سیدحسن نصراللہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا بیان متعصبانہ اور عالم اسلام کی توہین ہے۔
حزب اللہ کے سربراہ نے عرب ممالک کے سربراہ سے کہا ہے کہ وہ تیونس کے اجلاس میں عرب مفاہمتی عمل کے فارمولے پرنظرثانی کریں۔
سید حسن نصراللہ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومیئو کے دورہ لبنان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا امریکی وزیرخارجہ نے بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی مزاحتمی تحریک کے خلاف من گھڑت اور جھوٹے دعوے کئے جو قابل مذمت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی مزاحتمی تحریک حزب‌الله 34 سال سے لبنان کا دفاع کررہی ہے۔
سید حسن نصراللہ نے خطے میں امریکی پالیسی کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا کہ امریکا اسرائیل کی قبضہ گری کی پالیسی کو تسلیم کر کے لبنانی عوام کو خطرات سے دوچارکررہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے جولان پر اسرائیل کی حکمرانی کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر کے غیرذّمدارانہ بیان پر اسلامی جمہوریہ ایران، سمیت متعدد ممالک نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس اقدام کو پورے خطے کے لئے خطرناک قرار دیا ہے۔
خیال رہے ہے مقبوضہ جولان کی پہاڑیاں شام کے صوبے قنیطرہ کا حصہ ہیں جن پر غاصب صیہونی حکومت نے سن سڑسٹھ کی چھے روزہ جنگ میں قبضہ کر لیا تھا اور سن انیس سو بیاسی میں شام کے اس مقبوضہ علاقے کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سن انیس سو اکیاسی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیشتر اراکین کی جانب سے منظور کی جانے والی قرارداد چار سو ستّانوے میں کہ جس کی امریکہ نے بھی حمایت کی، جولان کے سلسلے میں صیہونی حکومت کے فیصلے اور اس بارے میں اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں جولان کے علاقے کو شامل کیا جانا غلط اقدام ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close