پاکستانگلگت بلتستان

پاکستان کا غیرملکیوں کے لئے این او سی کی شرط ختم کرنے کا اعلان


حکومت پاکستان نے غیرملکی افراد کے لیے این اوسی کی شرط ختم کرنے کااعلان کیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، حکومت کی جانب سے غیرملکی افرادکےلیےاین اوسی کی شرط ختم کردی گئی ، وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے وزیراعظم کاوژن ہےکہ سیاحوں کےلیے پاکستان کوجنت بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ایک اورسنگ میل عبورکرلیا، غیر ملکی افراد کے لیے این اوسی کی شرط ختم کردی گئی، وزیراعظم کاوژن ہےکہ سیاحوں کےلیےپاکستان کوجنت بنایاجائے اور اس وژن کےتحت این اوسی کی شرط ختم کرنا بڑا اقدام ہے۔
یاد رہے 14 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے سیاحوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کااجرا کیا تھا ، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، جن میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواے ای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی جب کہ پچاس ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا اور 175 ملکوں کے لیے آن لائن ویزا جاری ہوگا۔
حکومت پاکستان کی جانب سےویزا فیس میں بھی کمی کی گئی تھی۔
افتتاحٰ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاآن لائن ویزا نئے پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے، سیاحت کے نئے مواقع دریافت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا برطانیہ سے آنے والے لوگ ہمارے سیاحتی مقام کو بہت پسند کرتے ہیں، ہمارے ناردرن ایریاز سوئٹزرلینڈ سے زیادہ ہیں، سیاحت پر ٹاسک فورس فرینڈلی ٹورازم کیلئے کام کرے گی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close