تازہ ترین خبریںدنیا

شامی فوج نے ادلب میں متعدد دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے


شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے ادلب کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے متعدد تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ متعدد تکفیری دہشت گردوں کے خفیہ مراکز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سانا نیوز نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے ادلب کے علاقے ” وادی حویر” ، ” خان شیخون” اور ” تلمس” نامی علاقوں میں سرچ آپریشن کےدوران متعدد تکفیریوں کو ہلاک یا گرفتار کرلیا ہے۔
شامی سرکاری فوج نے “الحویز”، “الحویجه”، “التوینه”، اور “الشریعه” نامی دیہی علاقوں میں موجود تکفیری دہشت گردوں کے مراکز پر شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close