تازہ ترین خبریںدنیا

صہیونی فوج کی فائرنگ سے مزید ۲ نہتے فلسطینی شہید


صہیونی فوج نے غرب اردن میں مزید دو فلسطینی مسلمانوں کو شہید کردیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کی غرب اردن میں صہیونی غاصب فوج کی فائرنگ میں مزید 2 فلسطینی شہید ہو گئے۔
صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ آج علی الصبح فلسطینی مسلح افراد نے اسرائیلی فوج پر حملہ کیا تھا جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 فلسطینی مارے گئے۔
واضح رہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک کے جوان صیہونی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ان دو فلسطینیوں کی شہادت اسرائیلی فضائیہ کی حماس کے نگراں ٹاور کو نشانہ بنانے کے چند گھنٹوں بعد ہوئی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close