تازہ ترین خبریںدنیا

سامراء میں داخل ہونے کی کوشش، متعدد داعشی دہشت گرد ہلاک


عراقی فورسزنے داعشی دہشت گردوں کے ایک گروہ کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ  سامرا شہر میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سیکیورٹی فورسز اور الحشد الشعبی کے جوانوں نے سامرا شہرمیں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے متعدد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اوراسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گرد صوبہ صلاح الدین کے شہر سامراء میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے مارے گئے۔

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گرد سامراء شہرمیں تخریبی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

عراقی سیکیورٹی فورسز نے سامراء میں حرمین امامین عسکریین (ع) پر داعش کے ممکنہ حملے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور سامراء کو داعشی دہشت گردوں کے وجود سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لئے تعاون کریں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close