تازہ ترین خبریںپاکستانگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کوآئینی صوبہ تسلیم کرکے جمہوری ریاست ہونے کا ثبوت دیں، علامہ سبطین سبزواری


 اسلامی تحریک پاکستان شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی حقوق دیئے بغیر ہم جمہوری ریاست کہلائے جانے کے حقدار نہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تحریک کے رہنماعلامہ سید سبطین حیدر سبزواری کا کہنا ہے کہ  71 سال سے محب و طن لوگوں کی خوبصورت سرزمین آئینی حقوق سے محروم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی سابقہ حکومتوں نے جزوی اصلاحات تو کیں مگر آئینی حقوق نہیں دیئے، ضرورت اس امر کی ہے کہ جس طرح فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے، اسی طرح گلگت بلتستان کو بھی آئینی صوبہ تسلیم کرکے مجلس قانون ساز کو صوبائی اسمبلی کا درجہ دے کر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی نمائندگی دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتسان کو مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط کرکے خطے کے عوام کو طویل عرصے تک جمہوری اور شہری حقوق سے محروم رکھنا زیادتی ہے۔

 علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ حکومت کی طرف سے علیحدہ صوبہ بنانے کے اقدام کو واپس لینے کے امکانات پر گلگت بلتستان کے عوام میں مایوسی پیدا ہو رہی ہے، اس خطے کو بے آئین رکھنا بنیادی شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close