تازہ ترین خبریںگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کو ملک سے ملانے والی شاہراہ شدید برفباری کے بعد بند


مانسہرہ کے علاقے چھتر پلین میں شدید برف باری کے باعث شاہراہ قراقرم گزشتہ رات سے بند ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافروں کو رات سڑک پر گزارنا پڑی۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، مانسہرہ اور بٹگرام کی باؤنڈری پر واقع علاقہ چھتر پلین میں گزشتہ شام سے برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے اب تک ڈیڑھ کلومیٹر کے اس علاقے میں کہیں ایک اور کہیں3 فٹ تک برف پڑ چکی ہے ۔

ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی غفلت، لاپرواہی اور منصوبہ بندی کے فقدان کے باعث رات بھر میں بھی سڑک کو برف سے صاف نہیں کیا جاسکا اور گلگت بلتستان سے پنڈی تک سفر کرنیوالے سینکڑوں مسافروں نے شدید سردی میں رات سڑک پر گزاری۔

اس موقع پر مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ این ایچ اے نے صرف 2ٹریکٹر برف صفائی کے لئے بھجوائے جو ناکافی ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close