تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

وزیراعظم عمران خان کے بے حد شکرگزار ہیں، سکھ یاتری


بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے بے حد شکرگزار ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، بابا گرو نانک کے 549 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد تین ہزار سکھ یاتری ریلوے اسٹیشن سے واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گئے۔

سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ کرتار پور راہداری کھولنا بہت احسن اقدام ہے، ہم وزیر اعظم عمران خان کے بے حد شکر گزار ہے۔

بابا گرونانک کے 549 ویں جنم دن کی دس روزہ تقریبات کے بعد تین ہزار سکھ یاتری 3 خصوصی ٹرینوں کے ذریعے براستہ واہگہ بارڈر بھارت روانہ ہو گئے، سیکریٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیرنےیاتریوں کورخصت کیا۔

سکھ یاتریوں نے وزیراعظم کے بارڈر کھولنے کے فیصلہ کو احسن اقدام قرار دیا اور کہا سکھ یاتریوں کے لئے یہ امید خوشی کا باعث تھی کہ آئندہ برس کرتار پور راہداری کے راستے زیادہ آسانی سے آ سکیں گے۔

سکھ یاتریوں کے پارٹی لیڈر نے کہا جو کام 71 سالوں میں نہیں ہوا وہ 3 ماہ میں ہو گیا ، ہم وزیر اعظم عمران خان کے بے حد شکر گزار ہیں، ہمیں پاکستان میں بہت پیار ملا، کرتاپورمیں وزیراعظم عمران خان کی تقریر سن کر خوشی ہوئی۔

یاد رہے روز وزیراعظم عمران خان نے شکرگڑھ میں کرتارپورراہداری کا سنگ بنیاد رکھا تھا دیا اور دنیا کو پیغام دیاکہ پاکستان نفرت کا جواب بھی محبت سے دیتا ہے۔

تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی،بھارتی وزیروں کا وفد، کئی ملکوں کے سفارتکار، عالمی مبصرین اور سکھ برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی، خصوصی مہمان نوجوت سنگھ سدھو نے بھی تقریب میں موجود تھے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close