تازہ ترین خبریں

عراقی فورسز نے اہواز حملے کے ماسٹر مائنڈ کو انجام تک پہنچا دیا

 

عراقی سیکیورٹی فورسز نے اہواز حملے کے ماسٹر مائنڈ کو انجام تک پہنچا دیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی شہر اھواز میں دہشتگرد حملے کا ماسٹر مائنڈ اور داعش کے عسکری امور کا سرغنہ عراقی فوج کے حملے میں ہلاک ہوگیاہے۔

عراق میں اسلامی مزاحمتی فورسز میں شامل ‘بدر تنظیم’ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے اہواز میں فوجی پریڈ پر کئے گئے حملے کے ماسٹر مائنڈ ابوضحی کو ہلاک کردیا ہے.

بدر تنظیم کے سیکریٹری جنرل ‘ہادی العامری’ نے کہا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے ایرانی سرحد کے قریب علاقے دیالہ میں اہواز حملے کے ماسٹر مائنڈ کوہلاک کردیا۔

ایرانی پاسداران انقلاب فورس (IRGC) نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی فورسز کے ہاتھوں دیالہ کے علاقے میں دہشتگرد تنظیم داعش کے عسکری امور کا سربراہ اور اہواز حملے کا ماسٹر مائنڈ ابوضحی اپنے 4 دہشتگرد ساتھیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے.

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close