تازہ ترین خبریں

فلسطین کو 77 ترقی پذیر ممالک کی سربراہی مل گئی

امریکا کی مخالفت کے باوجود فلسطین کو ستتر ترقی پذیر ممالک کی سربراہی مل گئی

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکا کی سخت مخالفت کے باوجود فلسطین ستتر ترقی پذیر ممالک کی اہم باڈی کا سربراہ بن گیا۔

فلسطین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران جی ستتر کی ااہم باڈی کی سربراہی کی قرار داد پیش کی گئی جسے بھاری اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔

ووٹنگ کے دوران ایک سو چھیالیس ممالک نے فلسطین کی سربراہی کے حق میں ووٹ دیا جب کہ امریکا، اسرائیل اور آسٹریلیا نے مخالفت میں ووٹ دیا اور پندرہ ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے نے فلسطین کو جی ستتر کی سربراہی دینے کو اقوام متحدہ کی غلطی قرار دیا۔ انیس سو چونسٹھ میں میں اقوام متحدہ نے ترقی پذیر ستتر ممالک کی تنظیم جی 77 کی بنیاد رکھی تھی جس میں اب چین سمیت ایاک سو چونتیس ممالک شامل ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close