تازہ ترین خبریں

فلسطین؛ حق واپسی کیلئے احتجاج کا 10واں ہفتہ؛ایک شہید 100 زخمی

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی غزہ کی سرحد پر “حق واپسی” کے لیے احتجاج ۱۰ویں جمعہ کو بھی جاری رہی جبکہ غاصب فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرکے ایک فلسطینی مسلمان کو شہید اور 100 کو زخمی کردیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی مسلمان شہید اور100 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا کہ مشرقی غزہ میں فلسطینیوں نے ’حق واپسی‘ کے لیے ریلیاں نکالیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ اور آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے درجنوں نہتے فلسطینی خاک و خوں میں غلطاں ہوگئے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ۴۰ افراد براہ راست گولی لگنے سے شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ باقی آنسو گیس کے گولوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج کی فائرنگ سے کم سے کم100 فلسطینی مسلمان زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے درجنوں افراد کو اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جن میں سے بعض کی حالت نہایت نازک بتائی جارہی ہے۔

فلسطینی مظاہرین اسرائیل کی غاصب فوج اور سعودی عرب کے خلاف شدی نعرہ بازی کررہے تھے۔

خیال رہے کہ فلسطینی 30 مارچ سے حق واپسی کی تحریک جاری رکھے ہوئےہیں۔

واضح رہے کہ اس تحریک کے دوران اب تک 120 فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ  فلسطینی ہر جمعہ کو مشرقی سرحد کی طرف مارچ کرتے ہیں۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close