تازہ ترین خبریںدنیا

افغانستان: احمد شاہ مسعود کے قافلے پر خودکش حملہ، ۲۷ ہلاک یا زخمی

 

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد شاہ مسعود کے قافلے کو ایک موٹرسائیکل سوار خودکش بمبار نشانہ بنایا ہے۔

اسلام نیوز نے افغان ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ احمدشاہ مسعود کے طرفداروں کے قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا ہے۔

کابل پولیس کمانڈر «حشمت استانکزی» کا کہنا ہے حملے میں متعدد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے مسعود کو “قومی ہیرو” کا خطاب دیا تھا۔ ان کی برسی کے دن یعنی 9 ستمبر کو افغانستان میں “یوم مسعود” کی حیثیت سے منایا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ احمد شاہ مسعودافغانستان کے ایک سیاسی و عسکری رہنما تھے، جو 1979ء سے 1989ء کے درمیان سوویت قبضے کے خلاف مزاحمت میں اور بعد ازاں خانہ جنگی کے ایام میں بھی مرکزی حیثیت کے حامل تھے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close