تازہ ترین خبریںدنیا

عراق: القائم شہر میں خودکش دھماکہ متعدد افراد جاں بحق

عراق کے صوبہ الانبار کے شہر القائم میں خودکش دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد نہتے شہری خاک وخوں میں غلطاں ہوگئے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبہ الانبار کے شہر القائم میں خودکش دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ۱۴ نہتے شہری خاک وخوں میں غلطاں ہوگئے ہیں۔

عراقی ذرائع کے مطابق خودکش بمبار نے بارود سے بھرگاڑی القائم شہر کے چک پوسٹ سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں کافی جانی اور مالی نقصان ہوا۔

واضح رہے کہ عراق میں داعشی دہشت گردوں کو ذلت آمیز شکست کے بعد شرپسند عناصر عام شہریوں کونشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اسکائی نیوز نے خبردی ہے کہ القائم شہر میں ہونے والے خودکش دھماکے سے کم ازکم ۲۱ شہری جاں بحق ہوئے ہیں اور متعدد دیگر زخمی ہیں۔

خیال رہے کہ الانبار صوبہ کے القائم شہر دہشت گرد تنظیم داعش کا مرکز سمجھا جاتا تھا اور اس وقت عراقی حکومت کے کنڑول میں ہے۔

 

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close