تازہ ترین خبریںپاکستان

توہین آمیز خاکے آزادی اظہار نہیں، انتہاپسندی اور جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہیں: ترجمان قائد ملت جعفریہ

انبیائے کرام کے تقدس کےلئے اقوام متحدہ قانون سازی کرے، پاکستان سمیت پوری اسلامی دنیا بھرپور مہم چلا کر اس توہین کو رکوائے، روہنگیا کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ کا انکشاف عالمی برادری کی آنکھیں کھولنے کےلئے کافی ہے

اسلام نیوز:  ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ مذاہب اقوام کو جوڑنے، باہمی احترام اور امن و آشتی کا درس دیتے ہیں، کسی بھی مذہب میں توہین و تنقیص کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

افسوس گزشتہ کچھ عرصہ سے مغربی اور یورپی ممالک میں ایک سازش کے تحت اسلام کے ماننے والوں کے جذبات کو مختلف حیلے، بہانوں اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے ٹھیس پہنچانے کی قبیح کوشش کی جارہی ہے، توہین و تنقیص آزادی اظہار نہیں انتہاءپسندی و جہالت کا منہ بولتا ثبوت ہے، اقوا م متحدہ انبیا ئے کرام کے تقدس کےلئے قانون سازی کر ے، پاکستان سمیت پوری اسلامی دنیا بھرپور مہم چلا کر امہ میں بڑھتی ہوئی بے چینی کا ازالہ کریں، سینیٹ کی متفقہ قرارداد اور وزیراعظم کا عزم خوش آئند البتہ عملی اقدامات بھی اٹھانا ہونگے، روہنگیا مسلمانوں پر برمی حکومت اور فوج کے مظالم پر اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ نے تمام حقائق سے پردہ اٹھا دیا ہے، اس وقت سے ہم مطالبہ کررہے ہیں کہ مذمتی بیانات کی بجائے اسلامی دنیا کو اپنی پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنا ہوگا ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مرکزی ترجمان کا کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے چند ہفتے قبل گستاخانہ خاکوں کے اعلان پر اپنے شدید رد عمل میں کہاتھا کہ حکومت پاکستان کو اس کافوراً نوٹس لیتے ہوئے عالمی برادری کو واضح اور دوٹوک پیغام دینا چاہیے اور عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں گزشتہ روز سینیٹ کے اجلاس میں اسی بیان کی صدائے بازگشت سنی گئی ، سینیٹ سے اس قبیح فعل کے خلاف متفقہ قرارداد منظور ہونا ،وزیراعظم کی جانب سے معاملہ او آئی سی اور اقوام متحد ہ میں اٹھانے کا عزم خوش آئند ہے البتہ حکومت پاکستان کو اس سلسلے میں عملی اقدامات اٹھانے کے ساتھ عالمی سطح پر بھرپور مہم چلانے کے ساتھ معاملے کے مستقل حل کےلئے اقوام متحدہ سے قانون سازی کےلئے دباﺅ بڑھانا چاہیے تاکہ پاکستانی قوم سمیت امت مسلمہ میں بڑھتی ہوئی بے چینی کا ازالہ ہوسکے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس گستاخی سے صرف مسلمانوں کی ہی نہیں بلکہ ہر اس شخص کی دل آ زاری ہوئی ہے جو انسانیت سے محبت کرتا ہے، کیونکہ حضور اکرمکا اسوہ حسنہ تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے اور اسلام نے احترام انسانیت و امن و آشتی کا درس دیا ہے۔

دوسری جانب انہوں نے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ پر کہاکہ یہ رپورٹ عالمی برادری کی آنکھیں کھولنے کےلئے کافی ہے، ہم نے اس وقت بھی کہا تھا کہ اسلامی دنیا کو مذمتی بیانات کی بجائے اپنی پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنا چاہیے اور روہنگیا مسلمانوں سمیت کشمیر و فلسطین سمیت تمام مسائل کو مہذب اور مضبوط انداز میں پیش کرنا چاہیئے تاکہ ان مسائل کا تدارک ہوسکے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close