تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی شرپسندوں کے خلاف آپریشن جاری، مزید ۹ دہشت گرد اسلحہ سمیت گرفتار

پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے مزید 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ومنشیات برآمد کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق،  سیکیورٹی فورسز نے شاہراہ فیصل پر کارروائی کرکے بھتہ خور ملزم قربان سند کو گرفتار کر لیا ہے ،پولیس کے مطابق ملزم پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا ۔

کلری پولیس نے کارروائی کرتےہوئے مفرور ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا ہے،سائٹ سپر ہائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث تین کو گرفتار کر لیا ہے۔

پاک کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم عبدلاستار کو گرفتار کر لیا ہے،ملزم سے ایک پستول، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔

عوامی کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد صابر کو گرفتار کر لیا ہے ،ملزم سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خفیہ اطلاع نے سیکیورٹی فورسز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جس کے نتیجے میں متعدد دہشت گرد اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار ہوئے۔

خیال رہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے تاہم عوام کا کہنا ہے کہ مزید کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ شہریوں کا شکوہ ہے کہ ملزمان کو محض چند دنوں کے بعد دوبارہ رہا کیا جاتاہے جس کی وجہ سے شرپسند دوبارہ ملک دشمن سرگرمیوں میں مصروف ہوتے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close