تازہ ترین خبریںخبریں

افغانستان میں ایک اور ڈرون حملہ، متعدد عام شہری جاں بحق

شمال مشرقی افغانستان کے صوبہ ”نورستان” میں ایک بار پھر امریکی اتحادی افواج نے فضائی حملہ کرکے متعدد عام شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا ہے۔

یو ایس اے ٹوڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمال مشرقی افغانستان کے صوبہ نورستان کے گورنر«حفیظ عبدالقیوم» کا کہنا ہے کہ وایگل نامی شہر میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں کم ازکم ۶ عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

 «حفیظ عبدالقیوم» نے مزید کہا کہ مذکورہ افراد پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک زخمی شخص کی عیادت کے لئے اسپتال جارہے تھے۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان «ذبیح‌الله مجاهد»  کا کہنا ہے کہ امریکا فوج کے ڈرون طیارے نے تشیع جنازے میں شریک عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

مجاہد کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملے میں ۱۰ عام شہری جاں بحق اور ۷شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے چند دن قبل صوبہ پکتیا کے رہائشی علاقے پر ڈرون حملہ کرکے متعدد عام شہریوں کو ہلاک یا زخمی کردیا تھا۔

خِیال رہے امریکی فورسز نے نورستان میں ڈرون حملے کی تردید کی ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل مارٹن کا کہنا ہے کہ امریکی فورسز نے نورستان میں فضائی حملہ نہیں کیا۔

افغان شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکی فوج جان بوجھ کرعام شہریوں کا قتل عام کررہی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close