تازہ ترین خبریں

داعش کے خلاف لڑنے والی عراقی رضاکار فورس پر امریکی بمباری، متعدد شہید یا زخمی

امریکی اتحادی افواج نے شام کی سرحد کے قریب واقع علاقے البوکمال میں اسلامی مزاحتمی گروہ کے ایک ٹھکانے پر حملے کیے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کے مطابق  امریکی اتحادی فوج کے حملے میں عوامی رضاکار فورس کے بیس افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ حملہ ہوائی جہاز سے کیا گیا ہے یا میزائل کے ذریعے۔

عراقی پالیمنٹ کے نمائندے فردوس العوادی نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے بغداد کو امریکی اتحادی حملوں کے خلاف فوری طور پر اکشن لینا چاہئے۔

دوسری جانب شامی صدر کے حامی فوجی اتحاد کے ایک کمانڈر نے خـبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر ایک امریکی ڈرون طیارے نے البوکمال اور تنف میں عراقی مزاحمتی گروہ اور شامی فوج کے ٹھکانوں بر بمباری کی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close