تازہ ترین خبریںپاکستان

حیدرآباد میں خطرناک دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

حیدرآبادمیں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے تباہ کن منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، صوبہ سندھ کے شہر حیدرآبادمیں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے تباہ کن منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد نے جمعۃ المبارک کے موقع پر تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

 سیکیورٹی ادارے کی بروقت کارروائی کے بعد حیدرآباد بڑی تباہی سے بچ گیا جب کہ 3 بم اور بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر سیکیورٹی ادارے نے حیدر آباد میں ہٹری بائی پاس کے قریب گھرمیں کارروائی کرکے 3 بم اور بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا۔

کارروائی کے دوران 5 افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جب کہ گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نے جمعۃ المبارک کے موقع پر تخریب کاری کا پلان بنا رکھا تھا جس میں برآمد شدہ 3 بم اور دھماکا خیز مواد استعمال ہونا تھا۔

خیال رہے کہ کچھ عرصے سے پاکستان میں امن و آمان کی صورتحال کافی بہتر ہوگئی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close