تازہ ترین خبریں
جوہری معاہدے پر روس کا موقف قابل تحسین ہے، ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے کے متعلق روس کا موقف قابل تحسین ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے میں ایرانی مفادات کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے پر روس کا موقف حوصلہ افزا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز روس کے دارالحکومت میں اپنے روسی ہم منصب ‘سرگئی لاوروف’ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گروپ 4+1 کے ساتھ جوہری معاہدے پر باہمی تعاون کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔
ظریف نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بین الاقوامی قواعد اور عالمی معاہدے کی خلاف ورزی کرنا امریکہ کی عادت بن گئی ہے اور یہ اس ملک کے لیے ایک معمول کی بات ہے.
وزیرخارجہ نے امریکی سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کرنے کو نہایت خطرناک اقدام قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور کہا عالمی برادری کو چاہئے کہ بین الاقوامی قوانین کی حفاظت کے لئے اہم اقدامت کرے۔
واضح رہے کہ محمد جواد ظریف جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آج بروز پیر روسی دارالحکومت ماسکو میں پہنچے ہیں.



